BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سکھوں اور ہندؤں کے درمیان تنازع

مندر
ہندؤں کے وکیل نیل کشور کا کہنا ہے کہ سنہ انیس سو سینتیس سے یہ ہندؤوں کا مندر ہے
کراچی شہر میں پاکستان چوک پر واقع ایک قدیمی مذہبی عمارت پر ہندؤوں اور سکھوں کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا ہے کہ یہ مندر ہے یا سکھوں کا گردوارہ۔

تنازعہ انیس سو ترانوے میں شروع ہوا تھا، جس کے بعد میجسٹریٹ نے اس عمارت کو سربمہر کردیا تھا۔ میجسٹریٹ کے اس فیصلے کے حلاف سکھوں نے سیشن کورٹ سے رجوع کیا اور سیل کھلوائی۔ لیکن ہندؤں کی اپیل پر سندھ ہائی کورٹ نے دوبارہ اس مذہبی مقام کو سربمہر کردیا۔ سپریم کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا۔

ہندؤں کے وکیل نیل کشور نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ سنہ انیس سو سینتیس سے یہ ہندؤوں کا مندر ہے۔ چونکہ ہندوؤں کوگرونانک سے بھی لگاؤ ہے، اس لیے مندر میں سکھوں کی مذہبی کتاب گرنتھ صاحب بھی رکھی جاتی ہے۔

سکھوں کے رہنما ہیرا سنگھ نے بتایا کہ یہ جائدادگرو نانک شیوا منڈلی کے زیر اہتمام ہے، اور کمیونٹی کی ملکیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنہ انیس سو سینتیس میں سادھو سنگھ مینجنگ ٹرسٹ نے یہ گردوارہ تعمیر کرایا تھا۔ تقسیم کے بعد بھارت سے ہجرت کر کے آنے والے لوگ یہاں پر آ کر آباد ہوئے۔

سنہ انیس سو چھیاسی میں یہ عمارت دوبارہ گردوارے کے طور پر کھول دی گئی۔ بابری مسجد کے واقعے کے بعد ہندوؤں نے دعویٰ کیا کہ یہ مندر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھوں کے مذہبی عقیدے کے مطابق بتوں کی پوجا نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ تمام عمارت کو سربمہر نہیں کیا گیا ہے صرف سکھوں کے حصے کو سیل کیا گیا ہے۔

ہندو وکیل نیل کشور کا کہنا ہے کہ اس وقت جو سکھ ہونے کے دعویدار ہیں وہ ہندو دھرم چھوڑ کرسکھ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ دو سال قبل سندھ کے شمالی شہر ڈہرکی میں دو سو سالہ قدیم عبادت گاہ کے بارے میں تنازع کھڑا ہوگیا تھا کہ یہ مندر ہے یا گردوارہ یا کسی سنت کا دربار؟ اس عبادت گاہ پر دو اقلیتی برادریاں ہندو اور سکھ آپس میں الجھ پڑی تھیں۔

ڈہرکی سندھ کا واحد شہر ہے جہاں سکھوں کے دو سو خاندان آباد ہیں

پنجاب کی سرحد کے قریب واقع ڈہرکی میں دو مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے سندھ کے قدیمی باشندے بستے ہیں۔ ہندو آبادی اکثریت میں ہے۔ تاہم ڈہرکی سندھ کا واحد شہر ہے جہاں سکھوں کے دو سو خاندان آباد ہیں جس میں کیس داری ( ڈاڑھی رکھنے والے) اور فہج داری یا مونا سکھ (بغیر ڈاڑھی والے) شامل ہیں۔ ڈہرکی کے علاوہ سندھ کے دوسرے کسی علاقے میں سکھوں کا رنگ نظر نہیں آتا۔ یہی وجہ ہے اس تنازع کے بعد ہی سندھ کے اکثر لوگوں کو پہلی مرتبہ پتہ چلا کہ سکھ سندھ میں بھی وجود رکھتے ہیں۔

سندھی سکھ اپنی طبیعت میں برصغیر کے روایتی سکھوں سے بہت مختلف اور ٹھنڈے مزاج کے ہیں۔ روایتی سکھوں کی طرح وہ اپنے ساتھ کرپان نہیں رکھتے۔
پاکستان کی اقلیتوں کا آپس میں جھگڑنے کا یہ انوکھا واقعہ ہے جو کسی مذہبی مقام کے بارے میں ہو رہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد