BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 June, 2005, 17:42 GMT 22:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہڑتالی لیبرلیڈر بدستور زیرِحراست
پی ٹی سی ایل ملازمین
حکومت نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی سی ایل کے ہڑتال کرنے والے ملازمین کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ چلا سکتی ہے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے سینکڑوں ملازمین کو جنہوں نے کارپوریشن کی نجکاری کے خلاف جزوی ہڑتال کی تھی بدستور جیل میں رکھا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ تقریباً تیس ملازمین کو فارغ بھی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ادارے کی جزوی نجکاری کے خلاف ہڑتال میں حصہ لیا تھا۔

یونین کے عہدیداروں کے مطابق نوکری سے نکالے جانے والے ملازمین میں یونین کے کئی رہنما شامل ہیں۔

فوج نے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات کو بند ہونے سے بچانے کے لیے کارپوریشن کے اہم دفاتر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

یونین کا کہنا ہے کہ اس اختتام ہفتہ ہونے والی نجکاری سے ہزاروں لوگوں کی نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر نجکاری نہ روکی گئی اور ملازمین کو نہ چھوڑا گیا تو وہ ٹیلی فون کے نظام میں خلل ڈالیں گے۔

حکومت نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی سی ایل کے ہڑتال کرنے والے ملازمین کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے خلاف مقدمہ چلا سکتی ہے کیونکہ اس کے بقول یہ لوگ ریاست کے لیے خطرہ ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد