علی سلمان بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور |  |
پنجاب اسمبلی نے گوانتا ناموبے میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف ایک قراداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں ان دونوں بجٹ پر بحث جاری ہے۔ یہ قرار داد پیش کرنے کے لیے قواعد وضوابط معطل کیے گئے جسے کے بعد وزیر قانون راجہ بشارت نے قرار داد کا مسؤدہ پڑھتے ہوۓ بتایاکہ اسے ایوان کی تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ امریکہ کی جیل گوانتاناموبے میں بعض امریکی فوجی عناصر کی جانب سے قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی پر یہ ایوان پروزر مذمت کرتا ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے پورے عالم اسلام میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور عالم اسلام سراپا احتجاج ہے۔ قرار داد مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرواکے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس قرار داد کی ایوان میں کسی نے مخالفت نہیں کی۔ |