BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 May, 2005, 11:15 GMT 16:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کی شرح نمو آٹھ فیصد

زرعی شعبے
گندم اور کپاس کی فصلیں بھی بہت اچھی ہوئی ہیں
پاکستان کے وزیر اعظم شوکت عزیز نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی ترقی کی شرح آٹھ اعشاریہ تین فیصد سے زائد ہو گئی ہے جو اس سال کے ہدف سے کہیں زیادہ ہے۔

اس سال کا ہدف ساڑھے چھ فیصد سے زائد تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال پاکستان معیشت میں ترقی کے اعتبار سے ایشیاء کے پہلے پانچ ملکوں میں ہو سکتا ہے۔

منگل کو ’پلان کوآرڈینیشن کمیٹی‘ کے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی بہتری کا جو سفر چھ برس قبل شروع کیا گیا تھا اس کے نتائج سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں ترقی کی شرح سات فیصد سے اوپر چلی گئی ہے جس کی بڑی وجہ گندم اور کپاس کی بہترین فصل کا ہونا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق اگر بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہوتا تو پاکستان کی ترقی کی شرح مذید بڑھ جاتی۔

News image
ٹیلی فون کے صارفین ڈیڑھ کروڑ ہو گئے ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی ترقی سے لوگوں کو روزگار کے زیادہ مواقع ملیں گے اور غربت میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اٹھون سالوں میں پانچویں دفعہ پاکستان کی معیشت کی ترقی کی شرح آٹھ فیصد سے اوپر گئی ہے۔

اس اجلاس کے بعد وزیر اعظم نے ٹیلی کام کے دن کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب سے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موبائل اور ٹیلیفون استعمال کرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گی ہے اور ان کے مطابق اگلے تین سال میں یہ تعداد دگنی ہو جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد