چھت گرنے سے چار طالبعلم ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے ایک گاؤں میں اتوار کے روز دینی مدرسے کی چھت گرنے سے چار طالبعلم ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ ڈیرہ کےقصبہ کالا سے تین کلومیٹر دور موضع گجانی کی بستی نورانی والی کے مدرسے جامعہ عثمانیہ میں پیش آیا۔ مدرسے کے مہتمم قاری غلام مصطفٰی کھوسہ کے مطابق تیس سے پینتس طلبا ظہر کی نماز کے بعد تلاوت قرآن پاک میں مصروف تھے جب مدرسے کی چھت کا آہنی شہتیر نیچے آ گرا۔ ہلاک ہونے والے طالبعلموں کے نام محمد سلیم، منیر احمد، محمد خلیل اور محمد ندیم معلوم ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں سات سے بارہ سال بتائی جارہی ہیں۔ زخمی ہونے والے طالبعلموں کو قریبی دیہی مرکز صحت لے جایا گیا جہاں سے دو کو تشویشناک حالت کے باعث ملتان کے نشتر ہسپتال بھجوایا دیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||