BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 May, 2005, 17:44 GMT 22:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واشنگٹن ٹائمز کی باضابطہ معذرت
News image
امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے پاکستان کے خلاف قابل اعتراض کارٹوں چھاپنے پر حکومت پاکستان سے باضابط طور پر معذرت کر لی ہے۔

واشنگٹن ٹائمز کے مدیر ویزلے پروڈن نے پاکستان سفارت خانے کو ایک خط میں لکھا ہے کہ اخبار کے کارٹونسٹ نے نادانستہ طور پر پاکستان کے لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارٹونسٹ اور اخبار کا ہر گز یہ مقصد نہیں تھا کہ وہ پاکستان کے عوام کے جذبات کو مجروح کریں۔ انہوں نے کارٹون کے شائع ہونے سے پاکستان میں پیدا ہونے والی غلط فہمی پر بھی معذرت کا اظہار کیا۔

گزشتہ جمعہ کو واشنگٹن ٹائمز میں شائع ہونے والے کارٹون پر پاکستان حکومت نے اخبار سے شدید احتجاج کیا تھا اور پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے انہیں پاکستان میں پائے جانے والے غم و غصے سے آگاہ کیا۔

آخبار کے مدیر نے اس خط کے ذریعے پاکستانی سفارت خانے کو اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ وہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارٹونسٹ دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان بحیثیت خومختار ملک اور امریکہ کے ایک اہم اتحادی کے طور پر جو کردار ادا کر رہا ہے اس کو اجاگر کرنا چاہتے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد