’پاکستان کوتشویش ہے‘ امریکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزارتِ خارجہ (اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے گوانتانامو کے فوجی قید خانے میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان سے بدھ کو ایک پریس بریفنگ میں یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا خلیج گوانتانامو میں قیدیوں سے تفتیش کے دوران قرآن کی بے حرمتی کے واقعات پر حکومتِ پاکستان نے امریکی حکومت سے احتجاج کیا ہے۔ اس سوال کے جواب پر ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ان الزامات پر اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ کے حکام کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گوانتانامو کے قیدیوں کے ساتھ تشدد اور بدسلوکی کے اس طرح کےتمام ٹھوس الزامات کی مکمل تفتیش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا قرآن کی اس مبینہ بے حرمتی اگر ہوئی ہے تو قابل مذمت ہے اور مذہبی آزادی اور روادای کی ہماری اقدار کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ قابل ملامت ہے اور امریکی حکومت اس کی اجازت نہیں دے سکتا۔ قرآن کی بے حرمتی کے مبینہ الزامات کے علاوہ گزشتہ ہفتے واشگنٹن ٹائمز میں ایک کارٹون شائع کیا گیا تھا جس میں ایک کتے پر پاکستان کا نام تحریر تھا۔ اس کارٹون کے شائع ہونے سے بھی پاکستان میں عوامی سطح پر شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||