سندھ، بلوچستان کے نئے چیف سیکریٹری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں سندہ اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریوں سمیت 21 افسروں کی ترقیاں و تبادلے کیے گئے ہیں۔ رات گئے اسٹیبلشمنٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق 14 اعلیٰ افسروں کو گریڈ اکیس سے بائیس میں ترقی دی گئی ہے۔ پورٹ اینڈ شپنگ کے سیکریٹری فضل الرحمٰن کو سندھ کا نیا چیف سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ سندھ کے موجودہ چیف سیکریٹری کو بائیسویں گریڈ میں ترقی دے کر سمندر پار پاکستانیوں کے امور کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ وسمندر پار پاکستانیوں کے امور کا سیکریٹری کے بی رند کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر بلوچستان کا نیا چیف سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے موجودہ سیکریٹری میجر ریٹائرڈ محمد نعیم کو جو پہلے ہی گریڈ 22 میں ہیں سماجی بہبود کا سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ موجودہ سکریٹری سماجی بہبود ڈاکٹر محمد علی محمد کو افسر بکارِ خاص یعنی او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ صوبہ سندھ آئی جی پولیس اسد جہانگیر اور صوبہ سرحد کے آئی جی پولیس رفعت پاشا کو گریڈ بائیس میں ترقی دی گئی ہے ان کے موجودہ عہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ وزیراعظم سیکریٹریٹ کےگریڈ اکیس افسر عبدالرؤف چوہدری کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر سیکریٹری ہاؤسنگ مقرر کیا گیا ہے اور وہاں سے میاں جمیل کا تبادلہ کر کے انہیں اقلیتی امور کے ڈویژن کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ اقلیتی امور کے ڈویژن کے موجودہ سیکریٹری غیاث احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ صوبہ پنجاب میں کام کرنے والے سلمان غنی کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر سیکریٹری صنعت مقرر کیا گیا ہے جبکہ سبطین فضل حلیم اور سلمان صدیق کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر موجودہ عہدوں پر ہی کام کرنے کی ہدایات دی گئی ہے۔ موجدہ سکریٹری اطلاعات شاہد رفیع اور اور سیکریٹری کشمیر و شمالی علاقہ جات رسول بخش بلوچ کو کو بھی گریڈ بائیس میں ترقی دی گئی ہے۔ گریڈ 21 کے اسماعیل نیازی کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر نارکوٹکس ڈویژن کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے اور موجودہ سکریٹری میاں ظہیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ُچئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن مسعود عالم کو سیکریٹری بنایا گیا ہےاور ایوان صدر میں کام کرنے والے محسن رفیع کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عبدالاحد نجمی کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||