ذوالفقار علی بی بی سی ، اردو ڈاٹ کام ، مظفرآباد |  |
 |  پولیس دیگر پہلؤں کا بھی جائزہ لے رہی ہے |
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک گھر سے پانچ نامعلوم افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد کی ہیں جن کے بارے میں پولیس کو شبہ ہے کہ ان کو قتل کیا گیا ہے ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے وہ ہر پہلو سے تحقیقات کررہی ہے ۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس نے شہر میرپور میں ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد کیں ہیں۔ان میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں اور ان کی عمریں تیس سے پچاس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے یہ گھر تین ہفتے قبل کرائے پر لیا تھا۔ پیر کو مالک مکان اور محلے کے دیگر لوگوں نے پولیس کو یہ اطلاع دی کہ کرایے پر دئے گئے اس گھر کے اندر سے بدبو آرہی ہے لیکن باہر سے اس پر تالے پڑے ہیں ۔پولیس حکام کہ کہنا ہے کہ پولیس تالے توڑ کر گھر کےاندر داخل ہوئی تو وہاں سے تین خواتین اور دو مردوں کی لاشیں پڑی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کشمیر کے اس علاقے میں یہ منفرد واردات ہے ۔ |