عراق: پاکستانی اہلکار رہا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار ملک جاوید کو عراقی اغوا کارروں نے رہا کر دیا ہے۔ ملک محمد جاوید جو بغداد میں پاکستانی سفارتخانے میں اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے کو نو اپریل کو بغداد میں اغوا کر لیا تھا۔ ملک جاوید کی رہائی کی خبر وزیر اعظم شوکت عزیز نے جاری کی اور ملک جاوید کے بیٹے کو فون کر بتایا کہ ان کے والد کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ بغداد میں پاکستان سفارت خانے میں پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانی حکومت نے بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کے اغوا کاروں سے اپیل کی تھی کہ وہ انہیں انسانی بنیادوں پر رہا کر دیں۔ حکومت پاکستان کے اہلکاروں نے یہ بھی کہا تھا کہ اغوا کارروں کا مقصد تاوان کی وصولی تھی لیکن کوئی رقم بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔ عمر بن خطاب نامی گروپ نے ملک محمد جاوید کو اغواکرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ ملک جاوید کی رہائی کی وزیر اعظم نے شوکت عزیز نے اپنے ایک خصوصی ایلچی کو عراق روانہ کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||