رائس پاکستان کا دورہ کریں گی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر خارجہ کونڈلیزا رائس اس ماہ کی سترہ تاریخ کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان جلیل عباس جیلانی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ یہ متوقع دورہ نئی امریکی وزیر خارجہ کا اس خطے کا پہلا دورہ ہو گا۔ رسمی مذاکرات کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز سے بھی ملاقات کریں گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق رائس کے دورے میں پاکستان اور امریکہ تعلقات اور ان کو مزید فروغ دینے کا معاملہ سر فہرست ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات، کشمیر، افغانستان، ایران، فلسطین، دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ اور دیگر معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ایران کے مسئلے پر پاکستان کا موقف ہے کہ ایران اور یورپین یونین کے درمیان مذاکرات کو جاری رہنا چاہیں اور اس مسئلے کا پر امن حل تلاش کرنا چاہئے۔ امریکی وزیر خارجہ پاکستان کے علاوہ بھارت اور افغانستان بھی جائیں گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||