کے ای ایس سی کی نجکاری منظور | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر اعظم شوکت عزیز کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے ایک اجلاس میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔ کے ای ایس سی کی نجکاری جمعہ کو اسلام آباد میں نجکاری کمیشن میں ہوئی تھی اور سعودی گروپ اکنوز الوطن نے پندرہ ارب پچاسے کروڑ کی سب سے بڑی بولی دے کر نیلامی اپنے نام کر لی تھی۔ اس نیلامی کے بعد سعودی گروپ کے ای ایس سی کے تہتر فی صد حصص کا مالک ہو گا۔ اس نجکاری کے خلاف کراچی میں کارپوریشن کے ملازمین نے مظاہرے کئے تھے اور اپوزیشن جماعتوں نے بھی سینیٹ میں واک آؤٹ کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ اس نجکاری کے بعد کارپوریشن کے ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ تاہم وزیر نجکاری ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ اس اجکاری سے نہ تو بجلی مہنگی ہو گی اور نہ ہی ملازمین کو برخواست کیا جائے گا۔ وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی گروپ کی طرف سے کارپوریشن کا خسارہ ادا کرنے سے حکومت اس رقم سے بچوں کے لئے سکول کھولے گی اور لوگوں کو صاف پانی مہیا کرنے کے منصوبے شروع کرے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||