BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 February, 2005, 15:12 GMT 20:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنگجوؤں کے ساتھ امن معاہدہ

News image
سینکڑوں محسود جنگجوؤں کی جانب سے ان کے امیر بیت اللہ محسود نے دستخط کیے
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں محسود جنگجوؤں اور حکومت کے درمیان آج سراروغا کے مقام پر امن معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

یہ دستخط سراروغا کے ایک کھلے میدان میں ہزاروں قبائلیوں کی جن میں اکثریت ملسح جنگجوؤں کی تھی موجودگی میں ہوئے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات بھی مسلح جنگجوؤں کے ہاتھوں میں تھے۔

سینکڑوں محسود جنگجوؤں کی جانب سے چھ نکاتی معاہدے پر دستخط ان کے امیر بیت اللہ محسود جبکہ حکومت کی جانب سے اسٹینٹ پولیٹکل آفیسر عبدالکمال نے کئے۔

تمام تقریب کے دوران بیت اللہ محسود نے اپنے چہرے کو ایک چادر میں لپٹے رکھا تاکہ کوئی فوٹو گرافر ان کی تصویر نہ بنا سکے۔

News image
تقریب کے موقع پر سکیورٹی انتظام جنگجوؤں کے ہاتھ میں تھا
بیت اللہ جب تقریر کے لئے کھڑے ہوئے تو جلسے میں شریک شرکاء نے امریکہ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

بیت اللہ اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید کی کہ حکومت ان کے علاقے کی ترقیاتی کاموں کے ذریعے کایا پلٹنے کے جو وعدے کر رہی تھی انہیں اب پورا کیا جائے گا۔

سرکاری نمائندے نے اس موقع محسود قوم کا معاہدہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ حکومت کئی ماہ سے بند سپنکئی رغزئی بازار کو دوبارہ کھولنے کے لئے کل سے مذاکرات شروع کرے گی۔

کئی مبصرین کے خیال میں حکومت کی جانب سے کسی اعلی سرکاری اہلکار کی عدم شرکت سے ظاہر ہوتا تھا کہ شاید حکومت شکئی کی طرح اس معاہدے کو اہمیت نہیں دی۔ لیکن ایک سرکاری اہلکار نے اس کی تردید کی۔

اس معاہدے سے محسود علاقوں میں بھی توقع ہے کہ حالات معمول پر آجائیں گے۔ لیکن مکمل امن کی بحالی پر سوالیہ نشان دو چینی انجینروں کے اغوا میں ملوث عبداللہ محسود کی وجہ سے شاید لگا رہے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اسے چین کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی وجہ سے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد