گلگت کشیدگی: دو ہلاک، فوج طلب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گلگت میں ایک شیعہ رہنما ضیا الدین رضوی پر قاتلانہ حملے کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کو سید ضیاالدین رضوی جو تحریک جعفریہ کے رہنما سمجھے جاتے ہیں، پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں اور ان کا ایک محافظ ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔ سید ضیا الدین رضوی کے محافظوں کی فائرنگ کی وجہ سے حملہ آوروں میں سے ایک ہلاک ہو گیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے شیعہ رہنما پر حملے کے بعد مشتعل ہجوم نے کئی دکانوں کو آگ دی ہے ۔ مشتعل ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے ایف سی نے کارروائی کی جس سے پندرہ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ لاوڈ سپیکر پر شہر میں کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ فوج شہر کے علاقے میں گشت کر رہی ہے۔ سید ضیاالدین رضوی ایک شیعہ رہنما ہیں اور وہ گلگت میں پڑھائے جانے والے نصاب میں تبدیلی کے لیے پچھلے کئی سال سے تحریک چلا رہے تھے کیونکہ ان کے خیال میں موجودہ نصاب میں شیعہ عقائد کے خلاف چیزیں پڑھائی جا رہی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||