BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 December, 2004, 12:14 GMT 17:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عامر خان کو دس سال کی سزا
 ایم کیو ایم
یہ واقعہ این اے 255 لانڈھی کے ضمنی انتخاب کے موقع پر پیش آیا تھا
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے سیکریٹری عامر خان کو ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کی ہلاکت کے الزام میں دس سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ دیگر تین ملزمان رئیس ٹوپی، طارق باٹا اور ناظم کالا کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج فیروز محمود بھٹی نے کراچی جیل میں مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا ہے۔

استغاثہ کے مطابق گزشتہ سال عامر خان نے اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ ایم کیوایم کے حریف دھڑے پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں حریف دھڑے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ واقعہ 20 جنوری کو این اے 255 لانڈھی کے ضمنی انتخاب کے موقع پر پیش آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں انم عزیر اور محمد نعیم نامی افراد شامل تھے جبکہ دیگر کئی زخمی ہوگئے تھے۔

عدالت کے جج فیروز محمود کے مطابق عامر خان پر قاتلوں کی مدد اور انہیں مشتعل کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔

ایم کیو ایم حقیقی دراصل متحدہ قومی موومنٹ سے علحیدہ ہونے والا ایک دھڑا ہے۔ اس کے چیئر مین آفاق احمد اور انفارمیشن سیکرٹری یونس خان کو متحدہ کے کارکنوں کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد