BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 December, 2004, 07:18 GMT 12:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسجد:امریکی سفیر کے دورے پر تنازعہ

مذہبی حلقوں میں امریکی پالیسیوں پر تشویش پائی جاتی ہے
مذہبی حلقوں میں امریکی پالیسیوں پر تشویش پائی جاتی ہے(فائل فوٹو)
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں منگل کے روز امریکی سفیر کی جانب سے تاریخی مسجد مہابت خان کا دورہ کرنے پر صوبائی حکومت اور مسجد انتظامیہ کے درمیان ایک تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔

پشاور کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سفیر ریان سی کروکر نے منگل کے روز اپنے ایک وفد کے ساتھ تایخی مسجد مہابت خان کا دورہ کیا تھا۔ لیکن اس اچانک دورے پر صوبائی حکومت اور مسجد کی انتظامیہ کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔

مسجد کے خطیب مولانا یوسف قریشی نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے امریکی سفیر کو مسجد کا دورہ کرنے کی دعوت نہیں دی تھی بلکہ انہوں نے خود ہی یہ دورہ کیا ہے۔ البتہ صوبائی حکومت اس اچانک دورے پر خوش نہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اسے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی جوکہ خلافِ ضابطہ ہے۔

وزیر برائِے مذہبی امور مولانا امان اللہ حقانی نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے امریکی سفیر کو صوبائی حکومت کو اطلاع دیئے بغیر مسجد کا دورہ کروا کر اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے جس پر مسجد کے خطیب مولانا یوسف قریشی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ’دورہ کرنے والے امریکی سفیر تھے اور ایسے کسی دورے کے کچھ لوازمات ہوتے ہیں۔‘

مسجد کے خطیب نے بتایا کہ انہیں بدھ کی صبح تک کوئی نوٹس نہیں ملا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی قدم غلط ہوگا۔ ’دنیا بھر کے سیاح اور سفیر اس تاریخی مسجد کو دیکھنے آتے ہیں اور ہم ان کی تواضع کرتے ہیں۔‘

مسجد کے خطیب مولانا یوسف قریشی کے مطابق امریکی سفیر مسجد کی مرمت کے لیے صوبائی محمکۂ اوقاف کو دی جانے والی امداد کے سلسلے میں دورہ کرنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مسجد کے لیے لی جانے والی یہ امداد غیرشرعی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس نوٹس کی بات پر تعجب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس نوٹس کے ملنے پر اس کا جواب بھی دیں گے اور صوبائی حکومت سے اس امداد کے سلسلے میں وضاحت بھی طلب کریں گے۔

مولانا یوسف قریشی کا موقف تھا کہ انہیں اس امداد کے بارے میں پہلے علم نہیں تھا اور اخبار کے ذریعے اب معلوم ہوا ہے کہ صوبائی حکومت مزید امداد کی بھی طلب گار ہے۔

پشاور کے قدیم حصے میں واقع تاریخی مسجد مہابت خان کا وسیع صحن گزشتہ دنوں اچانک دھسنا شروع ہوگیا تھا جس پر اس کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا تھا۔

یہ واضع نہیں کہ اس تاریخی ورثے کے صحن کو بچانے کے لیے ’امداد‘ حاصل کی گئی تھی یا اس سے قبل کی جانے والی مرمت کے لیے۔ یہ بھی واضح نہیں فریقین کے درمیان جھگڑا دورے پر ہے یا مبینہ امداد پر۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد