ایم ایم اے: گیارہ ستمبر سے احتجاج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ مجلس عمل نے مدارس میں چھاپوں کے خلاف گیارہ ستمبر سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ مجلس کے ایک مرکزی رہنما مولانا فضل الرحمٰن نے پہلے ہی شمالی بلوچستان سے عوامی رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے۔ کوئٹہ میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے بتایا کہ گیارہ سمبر کو ریلی نکالی جائے گی اور جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ جب کہ 25 ستمبر کو تحفظِ دینی مدارس کانفرنس ہو گی۔ واضح رہے کچھ روز قبل پولیس اور دیگر ایجنسیوں کے ارکان نے کوئٹہ کے جامع مطلع العلوم پر بعض مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے رابطہ مہم کے دوران قعلہ سیف اللہ میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور دوسرے مغربی ملکوں سے کہا کہ وہ برابری کی بنیاد پر دوستی اور تجارت کے لیے تیار ہیں۔ خود ان کے الفاظ میں’امریکی حکمرانوں اگر تم ہماری ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتے ہو تو ہم آقا اور غلام کی حیثیت سے بات نہیں کریں گے لیکن اگر تم ایک تاجر کی حیثیت سے آؤ گے تو ہم برابری سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ ہمارے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی اپنے ذخائر کے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||