BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 November, 2004, 13:26 GMT 18:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باراتیوں کی لاشیں گھر پہنچ گئیں

بس(فائل فوٹو)
پاکستان میں ہر سال حادثات میں بہت جانی نقصان ہوتا ہے(فائل فوٹو)
پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں بس کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے اکیس باراتیوں کی لاشیں ان کے آبائی شہر فیصل آباد پہنچا دی گئی ہیں۔

ہلاک شدگان کو سنیچر کی شام اجتماعی نماز جنازہ کے بعد فیصل آباد میں ہی سپر خاک کر دیا جائے گا۔

یہ باراتی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد صادق آباد سے فیصل آباد لوٹ رہی تھے۔

سنیچر کی صبح تقریباً ساڑھے چار بجے چیچہ وطنی کے علاقے میں سخت دھند تھی۔ یہ بس ایک اوور ہیڈ برج پر چڑھی اور اس کے ایک موڑ پر دس فٹ کی بلندی سے چھت کے بل نیچے جاگری۔

اسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر مسرور عالم کے مطابق کہ چند زخمیوں نے بتایا ہے کہ بس کی رفتار بہت زیادہ تھی اور وہ اوور ہیڈ برج کے آخری حصے میں ایک موڑ پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بس گرنے کے بعد پُل کے کنارے پر لگے کنکریٹ کے ستون اور دیگر ملبہ بھی بس پر گرا جو زیادہ جانی نقصان کا سبب بنا۔

ڈاکٹر مسرور نے بتایا کہ تمام اکیس افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے۔ جبکہ دو افراد ایسے تھے جن کی لاشیں بس کے نیچے بری طرح پھنسی ہوئی تھیں انہیں نکالنے کے لیے کرین منگوائی گئی۔

لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے زخمی لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

کچھ زخمیوں کو سول ہسپتال چیچہ وطنی سے ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ دیگر تئیس کو فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔

الائیڈ ہسپتال کے ڈاکٹر طاہر نے بتایاکہ تین زخمیوں کی حالت نازک ہے تاہم فیصل آباد کے ہسپتال میں تاحال کسی زخمی نے دم نہیں توڑا ہے۔

دولہا دلہن اور ان کے چند قریبی رشتہ دار بس سے آگے جانے والی کار میں موجود تھے اس لیے وہ بچ گئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد