BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف مخالف تحریک عید کے بعد

رضا ربانی
ایم ایم اے اور اے آر ڈی نے مشترکہ طور پر تحریک کا اعلان کیا ہے
پاکستان میں حزب مخالف کی جماعتوں نے عید الفطر کے بعد صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کا اعلان منگل کے روز حزب مخالف کے دونوں بڑے اتحادوں’اتحاد برائے بحالی جمہوریت، یعنی اے آر ڈی، اور متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں رضا ربانی، پروفیسر خورشید اور سعدیہ عباسی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

حزب مخالف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اے آر ڈی، اور مجلس عمل نے احتجاج کے لیے علیحدہ شیڈول مرتب کیا تھا لیکن اب دونوں اتحادوں مشترکہ شیڈول مرتب کریں گے۔انہوں نے پارلیمان کے اندر اور باہر اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

پروفیسر خورشید نے کہا کہ صدر نے دو عہدے اکتیس دسمبر کے بعد بھی رکھنے کے متعلق بل منظور کرا کے بد عہدی کی ہے اور اب مجلس عمل ان کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری کے بعد مجلس عمل اب وہ سترویں آئینی ترمیم کو بھی قبول نہیں کرتی۔

رضا ربانی نے کہا کہ صدر کے دو عہدوں کا بل منظور ہونے سے پارلیمینٹ فوج کے ماتحت ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا صدر حلف کے مطابق اپنی ذات کے فائدے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے لہٰذا وہ اس بل پر دستخط نہیں کرسکتے۔

منگل کو ایوان میں نجی کارروائی کا دن تھا لیکن اس کے باوجود بھی حزب مخالف نے ایوان بالا سینیٹ سے صدر جنرل پرویز مشرف کے دو عہدوں کے متعلق بل کی منظوری کے خلاف احتجاجی طور پر سینیٹ کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ حزب اختلاف کے بعض ارکان کورم کی نشاندہی کرکے کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے رہے۔

حکومت کے حامی ارکان نے حزب اختلاف کے رویے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے ان پر کڑی نکتہ چینی کی۔انہوں نے حزب اختلاف پر زور دیا کہ وہ سنجیدگی سے کارروائی میں حصہ لیں۔

چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے سینیٹ کے اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد