 |  قیدی جیل میں سہولتوں کی کمی پر احتجاج کر رہے تھے |
جیکب آباد جیل میں صبح صحری کے وقت قیدیوں کے اپنی اپنی بیرکوں میں جانے سے انکار کے بعد جیل میں ہنگامے آرائی شروع ہو گئی ہے۔ جمعہ کے روز جیل میں قیدیوں نے جیل میں پانی کی عدم فراہمی اور دوسری سہولتوں کے ناپید ہونے پر احتجاج کے طور پر اپنی اپنی بیرکوں میں جانے سے انکار کیا تھا۔ بعد میں جب پولیس جیل انتظامیہ کی مدد کو پہنچی تو قیدی چھتوں پر چڑھ گئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔ جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا بے انتہا استعمال کیا جو مقامی صحافیوں کے مطابق دوپہر گئے تک جاری رھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں بعض قیدی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ |