پاکستان میں دو عربوں کی تلاش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں سینیئر سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ امجد فاروقی کی ہلاکت کے بعد سے ملک میں ان کے ساتھیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب انہیں ان کے دو عرب نژاد ساتھیوں کی تلاش ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور اور دیگر حصوں سے کئی لوگ گرفتار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امجد فاروقی کا القاعدہ سے رابطہ لیبیا کے ایک باشندے ابو فراج کے ذریعے تھا۔ ابو فراج کے بارے میں حکام کا خیال ہے کہ اب وہ قبائلی علاقے میں کہیں روپوش ہیں اور ان کا پاکستانی انتہا پسندوں سے رابط منقطع ہے۔ حکام کو ایک مصری باشندے حمزہ عربی کی بھی تلاش ہے جو مبینہ طور پر پاکستان کی سر زمین کو دیگر ممالک میں القاعدہ کی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتے رہے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||