بارسلونا:پاکستانیوں سمیت دس گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپین کے شہر بارسلونا میں پولیس نے پاکستانی نژاد سمیت دس افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر ایک اسلامی شدت پسند تنظیم کے رکن ہونے کا الزام ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں زیادہ تر پاکستانی ہیں۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق کئی تجارتی املاک اور گھروں کی تلاشی لی جا رہی ہے لیکن تاحال وہاں سے کوئی دھماکہ خیز مواد یا اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔ ان افراد کی گرفتاری کا حکم سپین کی قومی عدالت نے دیا تھا جو دہشت گردی کے بارے میں مقدمات کی سماعت کرتی ہے۔ ان کا مارچ میں میڈرڈ میں ہونے والے دھماکوں سے تعلق نہیں بتایا گیا۔ میڈرڈ دھماکوں کے بارے میں پارلیمانی تحقیقات کا آغاز بدھ سے ہو رہا ہے جن میں سپین کے سابق وزیر اعظم خوزے ماریا ازنار کو گواہی دینے کے لیے طلب کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||