BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 September, 2004, 17:48 GMT 22:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کوئی سفارش نہیں کرائے گا‘

ارشاد حسن خان
سفارش کرنے والوں کو نوکری سے نکال دیا جائے گا
پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر ارشاد حسن خان نے حکم جاری کیا ہے کہ کوئی بھی ملازم ان سے تقرری یا تبادلے کے لیے رجوع نہ کرے اور اگر کسی نے سفارش کرائی تو اسے نوکری سے ہی نکال دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں ایک سرکلر کے ذریعے تمام ملازمین کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے حکم کے مطابق جاری ہونے والے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کا کوئی بھی ملازم تقرری، ترقی، تبادلے اور دیگر معاملات کے متعلق وزیراعظم،گورنرز، وزراء اعلیٰ، وزراء اور پارلیمینٹیرینز سے سفارش نہ کرائے۔

چیف الیکشن کمشنر کے منفرد نوعیت کے اس سرکلر میں صدر پاکستان کا ذکر نہیں کیا گیا جس سے یہ واضح نہیں کہ آیا ان کی سفارش پر پابندی عائد ہے یا نہیں۔

سرکلر کے مطابق ملازمت کے سلسلے میں سفارش کرانا قواعد کے مطابق نامعقول حرکت یا’مس کنڈکٹ‘ تصور ہوگی۔

خلاف ورزی کرنے والے ملازم کو ملازمت سے برطرفی، جبری ریٹائرمنٹ یا کوئی اور سزا جو چیف الیکشن کمشنر قانون کے مطابق مناسب سمجھیں گے دی جائے گی۔

دریں اثناء الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم شوکت عزیز کی خالی کردہ ایوان بالا یعنی سینیٹ کی نشست پر پنجاب اسمبلی میں انتخاب چودہ ستمبر کو ہوگا۔

اس نشست کے لیے حکمران مسلم لیگ کے سردار محمود خان اور مسلم لیگ نواز کے امیدوار محمد برجیس طاہر کے درمیاں مقابلہ ہوگا۔

پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت کی وجہ سے حکمران جماعت کے امیدوار کی کامیابی یقینی نظر آ رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد