افغان سرحد سے مفرور گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشاور میں جمعرات کو پولیس مقابلے کے بعد فرار ہونے والے مبینہ غیر ملکی شدت پسند کو جمعہ کو پاک افغان سرحد کے قریب سےگرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ گرفتار ہونے والے شدت پسند کے بارے میں تفصیل فراہم کرتے ہوئے الزام لگایا کے وہ القاعدہ کا رکن ہے اور اس کا تعلق عراق سے ہے۔ جمعرات کو پولیس تعاقب اور فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے شدت پسند کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا نام ابو فوزی ہے اور اس کا تعلق الجیریا سے ہے۔ شدت پسندوں کے زیر استعمال گاڑی سے پولیس نے چند گرنیڈ ایک بندوق اور کچھ دستاویزات برآمد کی ہیں۔ یہ دونوں مبینہ شدت پسند جمعرات کو ایک سفید رنگ کی گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب انہیں ایک پولیس ناکہ پر روکا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ ان شدت پسندوں نے پولیس پر ایک گرنیڈ بھی پھینکا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے ان کا تعاقب کر کے ایک شدت پسندوں کو حیات آباد کے رہائشی علاقے میں واقعہ ایک مسجد سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جب کہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||