پشاور: فائرنگ، شدت پسند گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں جمعرات کی صبح پولیس اور دو مبینہ دہشت گردوں کے درمیان ڈرامائی تعقب اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ یہ واقعہ پشاور کے مغرب میں جمعرات کی صبح دس بجے کے قریب حیات آباد کے رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق خفیہ اداروں کے اہلکار ایک سفید کار کا تعاقب کر رہے تھے کہ اس میں سوار دو افراد نے ان پر گولی چلا دی اور دستی بم بھی پھینکا۔ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا اور ایک ٹائر پنکچر ہوگیا۔ گاڑی میں سوار افراد نے حیات آباد کے فیز ٹو میں ایک مسجد میں پناہ لی جہاں سے حکام نے ایک زخمی مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ لیکن اس کا دوسرا ساتھی دیوار پھلانگ کر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے شخص کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ بظاہر غیرملکی معلوم ہوتا ہے۔ حیات آباد کے علاقے میں جہاں ایک بڑی تعداد افغان پناہ گزینوں کی رہتی ہے ماضی میں بھی القاعدہ کے خلاف سیکورٹی اداروں کے خونی تصادم ہوچکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||