عدنان عادل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور |  |
پاکستان میں مقامی حکومتوں کے انتیس کونسلر ہندوستان کے مختلف شہروں میں مقامی حکومتوں اور پنچائیتوں کے نظام کا مشاہدہ کرنے کے لیے ہندوستان روانہ ہوگۓ۔ وفد کی قیادت ملتان میں مقامی حکومت کے فیلڈ کوآرڈینیٹر محمد عبدالصبور کررہے ہیں۔دوسرے ارکان میں تیرہ عورتوں سمیت چاروں صوبوں کے کونسلر اور مقامی ناظمین شامل ہے۔ اس وفد کے ارکان چھ روز تک ہندوستان کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے جن میں دلی، ممبئی، جالندھر، امرتسر، انبالہ اور آگرہ شامل ہیں۔ وفد کے ارکان واہگہ کے ذریعے پونے بارہ بجے ہندوستان روانہ ہوئے۔ ان کے دورہ کا اہتمام وفاقی وزارت مقامی حکومت نے کیا ہے۔
|