سندھ کابینہ: نئے وزراء کی شمولیت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ حکومت کی کابینہ میں توسیع کر کے مزید بارہ وزراء کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان وزراء نے جمعہ کے روز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی جہاں سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے وزراء سے حلف لیا۔ سندھ کابینہ میں توسیع کے بعد وزراء کی تعداد چودہ ہو گئی ہے۔ وزیر خزانہ سردار احمد اور وزیر قانون چودھری افتخار پہلے ہی حلف اٹھا چکے ہیں۔ بارہ نئے وزراء میں سے چھ کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے جبکہ پانچ کا تعلق مسلم لیگ اور ایک کا پاکستان پیپلز پارٹی پیٹریاٹ سے ہے۔ نئے وزراء کے محکموں کا اعلان چند روز میں کیا جائےگا۔ سندھ کے سابق وزیراعلی علی محمد مہر نے 7 جون کو استعفی دے دیا تھا جس کے بعد سندھ کابینہ ختم ہو گئی تھی۔ نئے وزیراعلی ارباب غلام رحیم 9 جون کو نئے قائد ایوان منتخب ہوئے۔ انہیں 168 اراکان کے ایوان میں 99 ووٹ ملے۔ ارباب رحیم کو اگلے روز اتنے ہی ارکان نے اعتماد کا ووٹ دیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||