’افغان صحافی کہاں ہے؟‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سرحد میں ایک عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ لاپتہ ہونے والے افغان صحافی کے متعلق وفاقی حکومت آٹھ جون تک معلومات عدالت کو فراہم کرے۔ خیال ہے کہ افغان صحافی سمیع یوسف زئی کو خفیہ ایجنسیوں نے اغوا کیا ہے۔ سمیع یوسف زئی کو، جو کہ امریکی جریدے نیوز ویک کے لئے کام کرتے ہیں، ایک امریکی صحافی ایلیزا گرزوالڈ اور ڈرائیور سمیت قبائلی علاقوں میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ جریدے نیو یارکر کی صحافی ایلیزا گرزوالڈ کو بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔ صوبائی پولیس کے سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ ڈرائیور اور افغان صحافی ان کی تحویل میں نہیں ہیں۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر لاپتہ افراد ان کی تحویل میں نہیں بھی ہیں تو پھر بھی انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ وہ کہاں ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ آٹھ جون کو ہونے والی مقدمے کی اگلی سماعت تک صحافی اور ڈرائیور کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||