BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی دھماکہ، ایک ہلاک چار زخمی
کراچی
کچھ ہی روز قبل ایک مسجد میں دھماکہ ہوا تھا جس متعدد لوگ ہلاک ہوئے تھے
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے علاقے میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں دو کی حالت نازک بتائی گئی تھی جن میں ایک زخمی چل بسا ہے۔

اس کے علاوہ بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ پورٹ ٹرسٹ کے شمالی دروازے کے سامنے برتھ نمبر سترہ کے قریب ایک میدان میں ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس میدان میں بندرگاہ سے سامان اٹھانے والے ٹرکوں کے ڈرائیور اپنی باری کے انتظار میں جمع ہوتے ہیں۔

دھماکہ خیز مادہ یا بم وہاں ایک تھیلے میں تھا جسے ڈرائیوروں نے یہ جاننے کے لیے ادھر ادھر ہلانے کی کوشش کی کہ اس کے اندر کیا ہے۔ اسی دوران بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا ہے اور ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ کراچی میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران دھماکے ہوتے رہے ہیں جن میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہو چکی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد