BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 May, 2004, 14:32 GMT 19:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: نو ہلاک تیس زخمی

News image
کراچی میں صوبائی اسبملی کی ایک ، اور قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کے موقع پر تشدد کے واقعات میں نو افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی جس کے باوجود پولنگ کے دوران توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعات پیش آئے۔

بہت سے مقامات پر ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔

ڈی آئی جی طارق جمیل نے بتایا کہ ہلاکتوں کے سلسلے میں اب تک پندرہ افراد کوگرفتار کیا جاچکا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو کا تعلق ایم کیو ایم اور دو کا متحد مجلس عمل سے ہے۔

صبح سب سے پہلے فائرنگ ملیر کے علاقے میں ہوئی جہاں چند نامعلوم موٹر سائیکل سوارں نے کیمپوں پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا دیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امدار دی گئی۔ بہت سے زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

دوپہر کے وقت فائرنگ کراچی غربی کے علاقے سعیدآباد میں کی گئی جس میں متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن سینے میں گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔

مختلف علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے، زخمیوں کو ہسپتالوں میں پہنچانے والے ایدھی کے رضاکار محمد حنیف نے بی بی سی کوبتایا کہ ہمیں پولنگ اسٹیشنوں میں موجود زخمیوں کو بھی اٹھانے نہیں دیا گیا ہے اور دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کی وجہ سے ہمیں امدادی کام میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

صبح سے جب پولنگ کا آغاز ہوا تو شہر کے بہت سے پولنگ اسٹیشن خالی پڑے تھے، مگر دوپہر کے بعد پولنگ اسٹیشنوں پر لوگوں نے آنا شروع کیا۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں سڑکوں پر احتجاجاً ٹائر بھی جلائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج کراچی میں قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد