BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 April, 2004, 16:42 GMT 21:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’قومی سلامتی کونسل نا منظور‘

اسلام آباد
قومی سلامتی کونسل نا منظور
پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے قومی سلامتی کونسل کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ جب بھی ان کی جماعتیں اقتدار میں آئیں گی تو اس کونسل کو ختم کردیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے ایک سوال پر کہا کہ کونسل کے قیام سے فوج براہ راست اقتدار میں شریک ہوجائے گی اور سیاست میں اس کے قائدانہ کردار سے پارلیمینٹ اور دیگر ادارے مفلوج ہو جائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف سلامتی کونسل بلکہ ستروہیں آئینی ترمیم جس کے تحت لیگل فریم ورک آرڈر کو آئین میں شامل کیا گیا تھا اس کو بھی ختم کردیں گے۔

حکومت کے حامی سینیٹر ایس ایم ظفر کی رائے تھی کہ سلامتی کونسل کی حیثیت مشاورتی ادارے کی ہے اس لئے پارلیمینٹ کی بالادستی ان کے بقول متاثر نہیں ہوگی۔

متحدہ مجلس عمل کے سینیٹر پروفیسر خورشید کا کہنا تھا کہ جس انداز میں جلد بازی کرتے ہوئے حکومت نے قوائد اور ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے ایسا سینیٹ میں نہیں ہوتا۔

انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کونسل کے قیام کو جمہوری اداروں کے لئے خطرناک قرار دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید نے حزب اختلاف کی تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خزب اختلاف بحث میں سنجیدہ ہی نہیں تھی اور حکومت کے پاس واضح اکثریت بھی تھی اس لئے بل تو پاس کرنا ہی تھا۔

واضح رہے کہ محمود خان اچکزئی، اسفند یار ولی، عمران خان عبدالرؤف مینگل اور دیگر رہنما پہلے ہی کونسل کے بل کے قیام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ اس سے نہ صرف پارلیمان فوج کے ماتحت ہو جائے گی بلکہ صوبائی خود مختاری بھی ان کے بقول ختم ہو جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد