’ مشرف ایک عہدہ چھوڑ دیں گے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف رواں سال کے آخر تک صدر اور آرمی چیف کے دو عہدوں میں سے کوئی ایک چھوڑ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر مشرف ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جو ستروہیں آئینی ترمیم کے خلاف ہو۔ ایک اخباری کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ جنرل مشرف کے دو عہدوں میں سے ایک چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کے متعلق جاری بحث کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو واضح کرنے کے لئے ان کو ہدایت کی گئی کہ وہ یہ بیان دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی اس وضاحت کے بعد صدر کے دو عہدوں کے متعلق جاری بحث ختم ہو جائے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صدر کے عہدوں کے حوالے سے جاری ان کے بقول غیر ضروری بحث پر صدر جنرل مشرف نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی سمیت صدر نے ہر وعدہ پورا کیا ہے اور آئندہ بھی ستروہیں آئینی ترمیم کے منافی کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے ایک کالج کی تقریب کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت میں کہا تھا کہ صدر کے دو عہدوں کے حوالے سے حکومت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||