BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 April, 2004, 12:04 GMT 17:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مشرف وردی اتارنےکے پابندہیں‘

۔
وزیر مملکت برائے قانون وانصاف رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف آئین کے تحت اکتیس دسمبر دو ہزار چار تک ایک عہدہ چھوڑنے کے پابند ہیں۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ گزشتہ چند روز میں وزیر اعظم جمالی کی کابینہ کے ارکان کی طرف سے صدر کے وردی چھوڑنے کے مسئلہ کے بارے میں متضاد بیانات سامنے آئے ہیں۔

وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال اور وزیر داخلہ فیصل صالح حیات نے گزشتہ ہفتے علیحدہ علیحدہ بیانات میں دسمبر دو ہزار چار کے بعد بھی صدر مشرف کو دونوں عہدے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

رضا ہراج نے یاد دہانی کرائی کہ سترھویں ترمیم کے مطابق صدر مشرف پر لازم ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک یا تو صدر کا عہدہ چھوڑ دیں یا پھر وردی اتارتے ہوئے آرمی چیف کے عہدے سے دستبردار ہوجائیں۔

گزشتہ سال چوبیس دسمبر کو حکومت اور متحدہ مجلس عمل کے مابین ایک معاہدے طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت مذہبی اتحاد نے لیگل فریم ورک آرڈر کو آئین کا حصہ بنانے کیلئے سترھویں ترمیم کی حمایت کا وعدہ کیا تھا۔ اس کے عوض صدر مشرف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اس سال دسمبر میں ایک عہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔

معاہدہ طے پانے کے بعد صدر نے ایک نشری تقریر میں بھی یہ اعلان کیا تھا کہ وہ دسمبر دو ہزار چار تک آرمی چیف کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

قومی سلامتی کونسل کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رضا ہراج نے کہا کہ حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ وزیر دفاع ، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ کو اس کونسل میں غیر مستقل رکن کے طور پر شامل کیا جائے۔

قومی سلامتی کونسل کا بل قومی اسمبلی سے منظور کئے جانے کے بعد سینیٹ میں پیش کر دیا گیا ہے

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کونسل کو محض مشاروتی ادارے کی حیثیت حاصل ہوگی اور اس کی صدارت صدر کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد