BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 March, 2004, 08:00 GMT 13:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت چلو‘ مغربی ماہرین کا نعرہ

News image
لارز لنڈکوئسٹ انڈیا آنے سے کتراتے تھے
ماہر بھارتی پیشہ ور اچھی ملازمتوں اور بہتر معیار زندگی کی تلاش میں برس ہا برس سے مغربی ممالک کا رخ کرتے رہے ہیں لیکن اب ایسے ہی پیشہ ور افراد مغرب سے مشرق کی طرف آنے لگے ہیں۔

بھارت کی چند بڑی کمپنیوں نے اپنے اعلیٰ عہدوں کے لئے امریکہ اور یورپ سے ماہرین کو بھرتی کرنا شروع کر دیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق تقریباً بیس ہزار غیر ملکی بھارت میں بڑی بڑی کمپنیوں میں ملازمتیں کر رہے ہیں۔

سویڈن سے آئے ہوئے لارز لنڈکوئسٹ ریاست گجرات میں رلائنس گروپ کی ایک ریفائنری کا نظم و نسق سنبھالتے ہیں۔

News image
متعدد بھارتیوں کے خیال میں مغرب سے سیکھنے کی ضرورت ہے

پانچ برس قبل جب وہ بھارت آئے تو وہ ان چند مغربی باشندوں میں سے تھے جنہیں بھارتی کمپنیوں میں ملازمت دی گئی تھی۔

ہندوستان آنے سے پہلے لارز لنڈکوئسٹ متعدد ترقی یافتہ ممالک میں کام کر چکے تھے لیکن اس کے باوجود وہ ابتداً بھارت آنے سے کترا رہے تھے۔

ریلائنس نے لارز لنڈکوئسٹ کو ریفائنری کی سیفٹی کے ماہر کی حیثیت سے اپنے ساتھ شامل کیا ہے۔ لارز لنڈکوئسٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریلائنس ریفائنری میں بھی مغربی معیار کے سیفٹی اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

ریلائنس نے لارز لنڈکوئسٹ سمیت دو سو مغربی ماہرین کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا ہے تاکہ وہ تمام ہنر حاصل کئے جا سکیں جہنیں بھارت کو سیکھنے کی ابھی ضرورت ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد