مشرف نے دہلی میں خطاب کیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر مشرف نے سٹیلائیٹ پر دہلی کے ایک سمینار سے خطاب کر تے ہوۓ بھارت پر دفاعی اخراجات کم کرنے کا زور دیا ہے۔ یہ سیمینار بھارت کے ایک معروف میگزین ’انڈیا ٹوڈے‘ کے زیرِ انتظام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں بھارتی رہنماؤں کے علاوہ دیگر عالمی رہنماؤں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ صدر مشرف کا خطاب بھارت کے ایک مقبول ٹیلی وژن چینل ’آج تک‘ سے براہِ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ گزشتہ روز اس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی نے عالمی سطح پر ملازمتوں کو ہندوستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں منتقل کرنے کے رجحان پر مغربی ممالک کی نکتہ چینی کو مسترد کر دیا تھا۔ اس بات کا امکان ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ کولن پاؤل بھی اس سیمینار سے خطاب کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||