مشرف کی شہزادہ عبداللہ سے ملاقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر مشرف نے شہزادہ عبداللہ سے جوہری پھیلاؤ سمیت دو طرفہ امور پر بات چیت کی ہے۔ پاکستانی صدر سنیچر کو سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر اچانک جدہ پہنچے تھے۔ انہوں نے سنیچر کو عمرہ ادا کیا جس کے بعد وہ اتوار کے روز ریاض پہنچے تھے۔ پاکستانی اور سعودی خبر رساں اداروں کے مطابق ولی عہد شہزادہ عبداللہ اور صدر مشرف کے مابین مذاکرات کے دوران جوہری پھیلاؤ، عراق اور افغانستان کی صورت حال اورپاکستان میں سعودی سرمایہ کاری جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد، وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی اویس لغاری اور دفاعی پیداوار کے وزیر مملکت حبیب اللہ وڑائچ سمیت دونوں ملکوں کے سینیئر حکام نے بات چیت میں حصہ لیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||