BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 March, 2004, 20:47 GMT 01:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف اچانک دورہ پرسعودی عرب
مشرف
صدرِ پاکستان جنرل پرویز مشرف آج سعودی عرب کے شاہ فہد اور ولی عہد شہزادہ عبداللہ سے مذاکرات کرے والے ہیں۔

پاکستانی صدر سنیچر کو سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر اچانک جدہ پہنچے تھے۔

سنیچر کو انہوں نے عمرہ ادا کیا جس کے بعد آج وہ ریاض پہنچیں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ شاہ فہد اور ولی عہد شہزادہ عبداللہ سے ان کی بات چیت کا مرکمی موضوع عراق، افغانستان اور پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذاکرات ہوں گے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد، وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی اویس لغاری اور دفاعی پیداوار کے وزیر مملکت حبیب اللہ وڑائچ بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔

مبصرین صدر مشرف کے اس دورہِ سعودی عرب کو برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا، فرانسیسی وزیر خارجہ ڈومنک ویلیپاں اور جرمنی کے ایک نائب وزیر کے حالیہ دورہ پاکستان اور امریکی وزیر خارجہ کولن پاول کے متوقع دورے کے تناظر میں خاصی اہمیت دے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان تمام دوروں میں پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں تفصیل سے مذاکرات ہوئے۔

اسلام آباد سے صحافی احتشام الحق نے بی بی سی اردو سروس کو بتایا کہ دارالحکومت میں مبصرین ان عالمی رہنماوں کے دورہ پاکستان کا ایران سے موازنہ کر رہے ہیں۔ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بھی ان تمام رہنماؤں نے تہران کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کیونکہ امریکہ کا ایک قریبی اتحادی اور خطے کا ایک بااثر ملک ہے اور پاکستان کا دوست بھی تصور کیا جاتا ہے اس لیے صدر مشرف سعودی قیادت سے مشورہ کے لیے سعودی عرب گئے ہیں۔

سعودی عرب میں دہشت گردی کی مہم کے خلاف پاکستانی فوج کو معاونت کے لیے بھیجنے کی ایک تجویز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ صدر مشرف پہلے ہی کہ چکے ہیں کہ پاکستان سعودی عرب کی بھر پور امداد کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کبھی بھی سعودی عرب سے ایسی کوئی درخواست موصول ہوئی پاکستانی فوج کی سعودی عرب بھیچ دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد