BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 March, 2004, 16:15 GMT 21:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نائجیریا کو جوہری پیشکش کی تردید
خورشید قصوری اور جیک سٹرا
جیک سٹرا نے اپنے دورۃ اسلام آباد کے موقع پر صدر مشرف، وزیر اعظم جمالی اور خورشید قصوری سے ملاقات کی
پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید قصوری نے نائجیریا کو جوہری صلاحیت کی پیشکش سےمتعلق خبر کی تردید کی ہے۔

اسلام آباد میں برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا کے ساتھ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر قصوری نے کہا کہ جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے چئیرمین جنرل عزیر خان نے اپنے حالیہ دورہء نائجیریا کے موقع پر ایسی کوئی پیش کش نہیں کی۔

’یہ ایک بکواس بات ہے۔ اس دور میں یہ ممکن نہیں کہ کوئی پاکستانی جنرل کسی غیر ملکی دورے کے دوران جوہری صلاحیت کی فراہمی کی پیش کش کرے۔‘

نائجیریا کی وزارت دفاع نےبدھ کی رات جاری کئے گئے ایک بیان میں پاکستان کے جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل محمد عزیز خان کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان ابھی یہ طے کررہا ہے کہ نائجیریا کی افواج کو مضبوط بنانے کے لئے کس طرح پاکستان کی جوہری صلاحیت یہاں منتقل کی جائے۔

بعد میں نائجیریا کی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نواچوکو بیلو نے یہ بیان واپس لے لیا اور کہا ہے کہ جوہری صلاحیت کا حوالہ محض ٹائپنگ کی ایک غلطی تھی۔

اس سے پہلے برطانیہ کے وزیر خارجہ جیک سٹرا نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مشرف کے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں کئے گئے حالیہ اقدامات کو انتہائی جرآت مندانہ قرار دیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں تمام ملکوں کو زیادہ گہرائی میں جانے کی ضرورت ہے تاکہ جوہری عدم پھیلاؤ کو ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف مہم اور بھارت کے ساتھ امن مذاکرات کے شروع کئے جانے کو بھی قابل ستائش قرار دیا۔

جیک سٹرا نے عراق سے لیکر کوئٹہ تک حال ہی میں ہونے والے تشدد کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ تمام ملکوں کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان یا کسی ایک یا دو ملکوں کی جنگ نہیں ہے اور اس میں اشتراک عمل کے ذریعے ہی القاعدہ یا دیگر انتہا پسند نتظیموں سے نمٹا جا سکتا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ یکم مئی سے اسلام آباد میں قائم برطانوی ہائی کمیشن ہر قسم کے ویزے جاری کیا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سال کے آخر تک اسلام آباد سے سب سے زیادہ ویزے جاری ہوا کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد