جوہری تعاون کی پیشکش کی تردید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید قصوری نے نائجیریا کو جوہری صلاحیت کی پیشکش سےمتعلق خبر کی تردید کی ہے۔ اسلام آباد میں برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا کے ساتھ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر قصوری نے کہا کہ جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے چئیرمین جنرل عزیر خان نے اپنے حالیہ دورۃ نائجیریا کے موقع پر ایسی کوئی پیش کش نہیں کی۔ „یہ ایک بکواس بات ہے۔ اس دور میں یہ ممکن نہیں کہ کوئی پاکستانی جنرل کسی غیر ملکی دورے کے دوران جوہری صلاحیت کی فراہمی کی پیش کش کرے۔ نائجیریا کی وزارت دفاع نےبدھ کی رات جاری کئے گئے ایک بیان میں پاکستان کے جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل محمد عزیز خان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ پاکستان ابھی یہ طے کررہا ہے کہ نائجیریا کی افواج کو مضبوط بنانے کے لئے کس طرح پاکستان کی جوہری صلاحیت یہاں منتقل کی جائے۔ بعد میں نائجیریا کی وزارت دفاع کے ایک ترجمان نواچوکو بیلو نے یہ بیان واپس لے لیا اور کہا ہے کہ جوہری صلاحیت کا حوالہ محض ٹائپنگ کی ایک غلطی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||