| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
’صحافی رضوی کو رہا کیا جائے‘
انسانی حقوق کی تنظیم ہومین رائٹس واچ نے پاکستان سے مطالبہ کیا وہ گزشتہ ماہ فرانسیسی صحافیوں کے ہمراہ گرفتار کیے گئے پاکستانی صحافی خاور مہدی کو رہا کرے۔ یہ صحافی بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر گئے تھے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ حکومت عدالتی احکامات کے باوجود خاور مہدی زضوی پر مقدمہ قائم کرنے یا انہیں رہا کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔ ان صحافیوں کو سولہ دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مبینہ طور پر یہ لوگ طالبان کی سرگرمیوں کی فلم بندی کرنا چاہتے تھے۔ حکومت نے بعد میں عدالتی حکم کے بعد فرانسیسی صحافیوں کو رہا کر دیا تھا جبکہ ان کے پاکستانی ساتھی اب تک لاپتہ ہیں۔ ہیومین رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ خاور مہدی کی غیرقانونی حراست پاکستان میں آزادئ صحافت پر ایک اور وار ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||