| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانسیسی صحافیوں کی رہائی
پاکستان میں عدالت کے حکم پر ان فرانسیسی صحافیوں کو رہا کر دیا گیا ہے جنہیں ویزا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا۔ ہفتہ وار جریدے ’لاایکسپریس‘ سے تعلق رکھنے والے رپورٹر مارک ایپسٹین اور فوٹوگرافر ژوں پال گلوتو کو پاکستانی حکام نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔ ابتدائی طور پر عدالت نے انہیں بغیر اجازت کوئٹہ جانے پر چھ ماہ کی سزا سنائی تھی۔ ان کی اپیل کی درخواست پر سزا کی مدت کم کر کے سات دن کر دی گئی تھی۔ یہ لوگ کیونکہ پہلے ہی سات روز جیل میں گزار چکے تھے اس لئے انہیں سزا میں کمی کے بعد رہا کر دیا گیا۔ عدالت نے ان کے خلاف جرمانے کی رقم سترہ سو پچاس ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے تین ہزار ڈالر کر دی تھی۔ پولیس کے مطابق ان صحافیوں کو صرف اسلام آباد، لاہور اور کراچی جانے کے لئے ویزا ملا تھا۔ ان صحافیوں پر یہ الزام بھی لگایا گیا تھا کہ یہ کوئٹہ میں مقامی قبائلیوں کو ایک فلم میں طالبان کے طور پر پیش کرنے کے لئے ریکارڈنگ کر رہے تھے۔ تاہم عدالت میں یہ الزام پیش نہیں کیا گیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||