اورکزئی میں کان گرنے سے ہلاکتوں کا تعداد چھ ہو گئی

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے چھ مزدور ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکاروں نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ واقع لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایہ میں ڈولی بانڈہ میں سنیچر کو شام کے وقت پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق کوئلے کی اس کان میں 35 کے لگ بھگ کان کن کام کر رہے تھے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باوجود کان میں کام جاری تھا۔ اس علاقے میں تین روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیرِ اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اس حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ایک مزدور اس حادثے میں ہلاک ہوا ہے اور دس مزدور زخمی ہوئے ہیں جبکہ نو مزدور محفوظ رہے جنھیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
اس علاقے میں متعدد کوئلے کی کانیں ہیں۔ گذشتہ سال جنوری کے مہینے میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے سے چھ مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔
شدید بارشوں سے ملک کے دوسرے علاقوں میں جانی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔ پنجاب کے قصبے گوجر خان میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔
پاکستان کے قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں سے متعدد مکانات کو بھی نقصانات پہنچے ہیں جن میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ ضلع مردان میں چار مکانات گرے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







