بلوچستان: کوئٹہ اور ضلع ڈیرہ بگٹی سے سات افراد اغوا

تاحال ان افراد کے اغوا کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے
،تصویر کا کیپشنتاحال ان افراد کے اغوا کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے
    • مصنف, محمد کاظم
    • عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع ڈیرہ بگٹی سے سات افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

ان میں سے چھ افراد کے اغوا کا واقعہ ڈیرہ بگٹی میں پیش آیا۔

ڈیرہ بگٹی میں لیویز فورس کے ذرائع نے بتایا کہ ان افراد کو سوئی سے اغوا کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مغوی افراد گنڈوئی کے علاقے میں ایک خاتون کی تدفین کے سلسلے میں گئے تھے۔

تدفین کے بعد جب یہ لوگ واپس سوئی آرہے تھے تو نامعلوم مسلح افراد نے ان کو راستے میں دو گاڑیوں سمیت اغوا کر لیا۔

اغوا کے بعد مسلح افراد مغویوں کو نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔

تاحال ان افراد کے اغوا کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے اور نہ کسی نے ان کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کوئٹہ شہر میں اغوا کا واقعہ سریاب میں قمبرانی روڈ کے علاقے میں پیش آیا۔

مقامی پولیس کے مطابق ایک تاجر اپنی گاڑی میں قمبرانی روڈ سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے اغوا کر لیا۔

تاجر کے اغوا کے محرکات بھی معلوم نہیں ہوسکے