راولپنڈی میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی، چھ ہلاک

،تصویر کا ذریعہAFP
- مصنف, شہزاد ملک
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جس میں دو خواتین سمیت پانچ مبینہ شدت پسند ہلاک اور چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔
جمعرات کو پنڈ جُوڑیاں کے علاقے میں علی الصبح کی جانے والے کارروائی میں پولیس کے مطابق انھیں خفیہ اطلاع ملی تھی کے ایک مکان میں بعض شدت پسند موجود ہیں۔
<link type="page"><caption> ’شجاع خانزادہ کے قتل میں ملوث چار شدت پسند ہلاک‘</caption><url href="Filename: http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2015/10/151001_lahore_suspects_killed_sh" platform="highweb"/></link>
جس علاقے میں کارروائی کی گئی ہے وہ گاؤں قاسم ایئر بیس کے قریب واقع ہے۔
پولیس کے مطابق یہ افراد علاقے کے امام مسجد کے گھر پر مقیم تھے۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ایلیٹ فورسز اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو ایک گھر سے ان پر فائرنگ کی گئی۔

،تصویر کا ذریعہAFP
فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر ارشاد ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
جوابی کارروائی میں ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک اور تین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پولیس کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے قتل کے سلسلے گرفتار ہونے والے ایک ملزم کی نشاندہی پر یہ کارروائی کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق شدت پسندوں نےاپنا لائحہ عمل تبدیل کرتے ہوئے اب ٹارگٹڈ شہروں سے متصل دیہاتوں میں رہائش اختیار کرنا شروع کی ہے تاکہ شہروں میں سکیورٹی فورسز کی تلاشی اور کارروائی سے بچ سکیں۔
پولیس کے مطابق اب یہ لوگ خاندان کی صورت میں رہتے ہیں تاکہ پولیس کو شبہ نہ ہو۔







