نواز شریف کشمیر، لائن آف کنٹرول کا مسئلہ اٹھائیں گے

،تصویر کا ذریعہ
پاکستان کے خارجہ سیکریٹری اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف بدھ کے روز اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کشمیر اور لائن آف کنٹرول کا مسئلہ اٹھائیں گے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق انھوں نے کہا کہ نواز شریف جنرل اسمبلی سے خطاب میں تین نکات اٹھائیں گے، جن میں کشمیر، لائن آف کنٹرول کی صورتِ حال اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششیں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت نے پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ اگر پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے دوران کشمیر کا مسئلہ اٹھایا تو اس کا <link type="page"><caption> معقول جواب دیا جائے گا</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/regional/2015/09/150925_kashmir_uno_modi_sharif_sz" platform="highweb"/></link>۔
گذشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کشمیر پر بیان آیا، تو ہم اس کا جواب دیں گے۔‘
ادھر پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے 24 ستمبر کو لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقعے پر فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی ’مسلسل خلاف ورزیاں دراصل پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے بھٹکانے کی کوشش ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہISPR
فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق انھوں نے اس موقعے پر کہا تھا کہ پاکستانی فوج دو مختلف قسم کی جنگیں لڑ رہی ہے۔
کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کئی مہینوں سے حالات کشیدہ ہیں اور پاکستان کی طرف سے یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ بھارتی افواج فائرنگ میں پہل کر رہی ہیں جس کا بھرپور جواب دیا جاتا رہا ہے۔
گذشتہ ہفتے پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے تین شہریوں کی ہلاکت پر <link type="page"><caption> بھارت سے سفارتی سطح پر احتجاج کیا تھا</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2015/09/150918_pak_protest_india_loc_firing_zs" platform="highweb"/></link>۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پاکستانی سیکریٹری خارجہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے اجلاس کے دوران نواز شریف کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں چین کے صدر شی جن پنگ اور اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون شامل ہیں۔







