’اقتصادی راہداری کے مخالفین کی مہم سے آگاہ ہیں‘

بریفنگ میں بلوچستان کے گورنر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور فوج کی جنوبی کمان کے کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ بھی موجود تھے

،تصویر کا ذریعہISPR

،تصویر کا کیپشنبریفنگ میں بلوچستان کے گورنر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور فوج کی جنوبی کمان کے کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ بھی موجود تھے

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے اقتصادی راہداری کے منصوبے خلاف اپنے مخالفین کے عزائم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور مسلح افواج ہر قیمت پراس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے سنیچر کو صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور کا دورہ کیا اور فوج کے تعمیراتی ادارے ایف ڈبلیو او کے زیر انتظام راہداری منصوبے کی زیر تعمیر شاہراہوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کی تعمیر کے لیے ایف ڈبلیو او کے 11 یونٹس بلوچستان میں کام کر رہے ہیں۔

پنجگور میں جنرل راحیل شریف کو زیر تعمیر سڑکوں پر دی گئی بریفنگ میں بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور فوج کی جنوبی کمان کے کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ بھی موجود تھے۔

جنرل راحیل نے فوج کے تعمیراتی ادارے ایف ڈبلیو او کے زیر انتظام راہداری منصوبے کی زیر تعمیر شاہراہوں کا معائنہ کیا

،تصویر کا ذریعہISPR

،تصویر کا کیپشنجنرل راحیل نے فوج کے تعمیراتی ادارے ایف ڈبلیو او کے زیر انتظام راہداری منصوبے کی زیر تعمیر شاہراہوں کا معائنہ کیا

اس موقع پر فوج کے سربراہ نے کہا کہ گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری کا منصوبہ عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور تبدیلی لائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ’اقتصادی راہداری کے خلاف ہم اپنے مخالفین کے عزائم سے پوری طرح آگاہ ہیں۔‘

پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں ایف ڈبلیوں او پانچ مقامات پر سڑکیں تعمیر کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 870 کلو میٹر میں سے 502 کلومیٹر پر کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ یہ شاہراہیں گوادر پورٹ کو ملک کے دیگر حصوں سے منسلک کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اس خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

بیان کے مطابق فوج کے سربراہ نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے اور گوادار کو اہم سٹرٹیجک حیثیت حاصل ہے اور ہر قیمت پر اس کی تعمیر یقینی بنائے جائے گی۔

اس موقع پر فوج کے سربراہ نے کہا کہ گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری کا منصوبہ عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور تبدیلی لائے گا

،تصویر کا ذریعہISPR

،تصویر کا کیپشناس موقع پر فوج کے سربراہ نے کہا کہ گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری کا منصوبہ عوام کی زندگیوں میں خوشحالی اور تبدیلی لائے گا

جنرل راحیل نے بلوچستان کے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان منصوبوں کے لیے غیر مشروط تعاون اور مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ان منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پر امن ماحول ضروری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کے سربراہ نے فرنٹیئر کور اور پولیس کی غیر ملکی مدد سے چلنے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ رواں سال چین کے صدر کی پاکستان آمد پر پاکستان چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر دستخط ہوئے تھے۔ جس کے تحت گودار سے کاشغر تک اقتصادی راہدی بنائی جائے گی۔

پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کی مالیت کے اقتصادی راہداری کے منصوبے پر بھارت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔