نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان رابطہ

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کر کے نیپال کے زلزلے میں بھارتی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کی ہے۔
نواز شریف نے نریندر مودی سے نیپال میں آنے والے زلزلے کے نیتجے میں 61 بھارتی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نریندر مودی نے نواز شریف کو قدرتی آفت کی صورت میں سارک ممالک کے ڈاکٹروں اور ریسکیو ٹیموں کی ہرسال مشترکہ مشقیں کرنے کی تجویز دی۔
واضح رہے کہ 25 اپریل کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں 7.9 شدت کا شدید زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک ساڑھے پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
اس سے ایک دن پہلے نواز شریف نے سعودی گزٹ کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے بہتر تعلقات کی خواہش کا جواب بھارت نے منفی انداز میں دیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پاکستان کے وزیرِ اعظم نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان بھارت سمیت خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ اچھا تعلقات چاہتا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرت کے عمل کو یک طرفہ طور پر ختم کیا ہے اور بھارت کی جانب سے مذاکرت کی بحالی کے لیے کوششیں بھی نہیں کی جا رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا ذریعہTwitter
انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات پر تعمیری مذاکرات کے خواہاں ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے تعلقات ماضی میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں اور پاکستان فوج کا کہنا ہے کہ حالیہ دونوں میں لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاچین کے تنازعے کے بعد حالات بہت کشیدہ تھے لیکن سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی اور کشیمر سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے جامع مذاکرات شروع ہوئے۔
سنہ 2008 میں بھارت کے شہر ممبئی میں شدت پسندوں کے حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرت کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے جو اب تک دوبارہ بحال نہیں ہو سکا۔







