بلوچستان:سرچ آپریشن میں چھ مبینہ شدت پسند ہلاک

،تصویر کا ذریعہAFP
- مصنف, محمد کاظم
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور نے ایک سرچ آپریشن میں چھ مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ سرچ آپریشن ضلع لورالائی اور ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں کیے گئے۔
کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ان علاقوں میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
اس اطلاع پر ایف سی نے ان کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس میں ایف سی کے 450 اہلکاروں نے حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے ایف سی کے اہلکاروں پر حملہ کیا جس میں ایف سی کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔
ایف سی کی جوابی کاروائی سے دو خود کش بمباروں سمیت 6 شدت پسند ہلاک ہوئے اور آپریشن کے دوران متعدد شدت پسندوں کوگرفتار کر لیا گیا ۔
بیان کے مطابق شدت پسندوں نے بڑی تعداد میں خودکش جیکٹس اورآئی ای ڈیز تیارکر رکھی تھیں جن کو قبضے میں لیا گیا ہے۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ شدت پسند میختر، تنگی اورسنجاوی کے علاقوں میں عام شہریوں، لیویز اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ لورالائی اورمیختر کے علاقوں سے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







