چاغی آپریشن میں سکھ تاجر بازیاب، ’چار اغوا کار گرفتار‘

،تصویر کا ذریعہAFP
- مصنف, محمد کاظم
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایک مغوی سکھ تاجر کی بازیابی کے آپریشن کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق مہیش کمار نامی تاجر کو ضلع چاغی کے ہیڈکوارٹر دالبندین سے ڈیڑھ ماہ قبل غوا کیا گیا تھا۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ اغواکاروں نے انھیں چاغی کے ہی دوردراز علاقے آمری میں رکھا تھا۔
لیویز کا کہنا ہے کہ سنیچر کو مغوی کی بازیابی کے لیے لیویز فورس کے اہلکاروں نے اس علاقے میں کارروائی کی۔
اِغواکاروں اور لیویز فورس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا۔
اہلکار کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں تاجر کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے جبکہ چار اِغوا کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ان کے مطابق مہیش کمار اور ان کے گرفتار شدہ اغوا کاروں کو دالبندین منتقل کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل مہیش کمار کے اِغوا کاروں نے ان کے گھر والوں سے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مہیش کی بازیابی کے لیے بلوچستان میں تاجر برادری کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔







