چترال: جیپ کھائی میں گرنے سے 11 ہلاک

،تصویر کا ذریعہReuters
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ حادثہ سنیچر کو شوگرام سے چترال جانے والی جیپ کو پیش آیا۔
پی ٹی وی نے مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ جیپ چترال سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر مروی کے مقام پر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں گری۔
تاحال اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق اس حادثے میں 11 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر سپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے پہلاڑی علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں ہر سال بھاری جانی نقصان ہوتا ہے۔
رواں ماہ ہی مری کے تفریحی پہاڑی مقام سے آنے والے دو بسیں کھائی میں گرنے سے نو افراد مارے گئے تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پاکستان میں ٹریفک حادثات کی عمومی وجوہات مخدوش سٹرکیں، پبلک ٹرانسپورٹ کی خراب حالت، ڈرائیوروں کی غفلت، پہاڑی علاقے میں تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانا اور گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار کرنا ہیں۔







